ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے زندگی سے بیزار ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،طبی امداد کے بعد حالت خطرہ سے باہر،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے گھریلو زندگی سے بیزار ہوکر گھر میں موجود زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا معدہ صاف کیا گیا۔طبی امداد کے بعد لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔پولیس نے لڑکی کے خلاف رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Shares: