سرکاری سکول میں بچے پر تشدد،آنکھ ضائع ہوگئی
ٹھٹھہ صادق آباد )نمائندہ باغی ٹی وی سکول چھٹی کے وقت ساتویں جماعت کے طالب علم کا تیسری کلاس کے طالب علم پر کرکٹ بیٹ سے تشدد، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ، پولیس کاروائی شروع،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی ساتویں کلاس کے طالب حسین نامی طالب علم نے چھٹی کے وقت تیسری کلاس کے طالب علم جس کی عمر آٹھ سال ہے کو کرکٹ بیٹ کیساتھ و حشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچے کا منہ اور آنکھ بری طرح زخمی ہوگئے، جبکہ شدید زخم کے باعث آنکھ سے خون بہنے سے بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے، متاثرہ بچے کے والد شوکت علی کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے میڈیکل ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کاروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ بچے کے والد شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈی پی او خانیوال، ڈی ایس پی جہانیاں سے نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، بچے کو ایم ایل سیکے حصول اور ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔