سرکاری ملازمین 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم

0
105

محکمہ صحت کے ملازمین پچھلے 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم
تفصیلات کے مطابق پنجاب رورل سپورٹ پروگرام PRSP کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین جن میں نائب قاصد،چوکیدار،مالی،لیڈی ہیلتھ ویزیٹر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان شامل ہیں پچھلے پانچ ماہ سے بغیر تنخواہ کے گزارہ کر رہے ہیں ان کو کہا جا رہا ہے کہ ابھی سپورٹ پروگرام کے پاس پیسے نہیں جب آئینگے تب آپ کو تنخوائیں مل جائینگی واضع رہے کہ PRSP کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین پینشن اور جی پی فنڈ سے محروم رہتے ہیں اور چھوٹا عملہ جیسے چوکیدار و نائب قاصد 8 گھنٹے کی بجائے 12 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں قصور سے محمکہ صحت کے ملازم نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتلایا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی احتجاج کیا تو آپ کو تنخوائیں نہیں ملینگی اور نوکری سے بھی فارغ کر دیا جائے گا

Leave a reply