سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کو اب روزانہ یہ کام کرنا پڑے گا وگرنہ تنخواہ میں سے کٹوتی….

0
52

کوئٹہ۔ (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں محکمہ صحت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات کی ہیں کہ تمام اسٹاف بشمول ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت جاری کردہ سرکلر کے مطابق جن ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں کیاگیاہے ان میں تین دن کے اندرتمام عملے کی حاضری کی میٹرنگ کیلئے بائیومیٹرک نصب کیاجائے گااورجن ہسپتالوں میں عملہ غیرحاضر اوربائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں ہے وہاں بائیومیٹرک حاضری سسٹم فوری طور پر فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام ملازمین کی محکمہ صحت کے ساتھ11 بجے تک حاضری رپورٹ شیئر کریں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں تمام ڈاکٹرز بشمول بولان یونیورسٹی کے کلینکل ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

Leave a reply