سمندری میں لرزہ خیز واقعہ، 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ملزم گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) سمندری کے علاقے ترکھانی میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ بائیس سالہ شخص نے آٹھ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ ملزم قاسم بچے سعد کو گھر سے لیکر گیا بعد میں کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی۔ بچے کا گلہ اور پیٹ تیز دھار آلے سے کاٹے گئے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔ چند روز قبل بھی ترکھانی کے علاقے سے بچوں کیساتھ زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کل وزیراعلی پنجاب عثمان بردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چونیاں میں قتل ہونے والے 4 معصوم بچوں کے سفاک قاتل کے پکڑے جانے کا اعلان کیا ہے۔