اسلام آباد:وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان تین بڑے ہسپتالوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشمکش ختم ہو گئی ہے. وفاقی حکومت کا سندھ کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام واپس صوبے کو دینے کا فیصلہ.اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کا انتظام سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات دیئے تھے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وفاقی اور سندھ حکومتوں میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا، سندھ حکومت ان ہسپتالوں کو وفاق کے حوالے کرنے پر تیار نہ تھی جبکہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان ہسپتالوں کا انتظام سنھبالنا چاہتی تھی۔نیشنل سروسز ڈویژن کے مطابق تنازع کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس نے فیصلہ کیا کہ ان ہسپتالوں کا انتظام سندھ حکومت کو واپس کردیا جائے۔

Shares: