سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے

کراچی ۔ 28 جولائی (اے پی پی) سندھ کے صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کردیئے ۔ جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت، روینیو، کمشنرز، ضلعی انتظامیہ،آبادگار اورپلانٹ پروٹیکشن پرمشتمل کمیٹیان بنادی گئی ہیں ،کمیٹیان روزانہ کے بنیاد پرسندھ حکومت کو رپورٹ دے رہی ہیں ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے، گاڑیاں اوردیگرسامان خریدے گی، سندھ کے 4 متاثر ڈویژن حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ کے لئے بھی پیسے منظور کرلیئے گئے ہیں ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں جہاں بھی ٹڈی دل کی اطلاع مل رہی وہاں سندھ حکومت اسپرے کروارہی ہے، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی کے 12 دیہات میں اسپرے کروایا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے کئی اضلاع میں اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ٹڈی دل نے سندھ کے کسی بھی علاقے میں ابھی تک فصل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔

Shares: