سندھ میں ایک اور بڑی کرپشن، رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال

سندھ میں ایک اور بڑی کرپشن پکڑی گئی.سندھ کے خزانے کے محکمے میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے.ذرائع کے مطابق دو کھرب سے زائد مالیت کی کرپشن کے شواہد پر مبنی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کر دی گئی ہے.ذرائع کے مطابق کھربوں کی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مد میں کی گئی ہے.ذرائع کے مطابق پنشن کی رقم 2010 سے 2017 کے درمیان مختلف اکاؤئنٹس میں منتقل کی گئی. رقم جعلہ اکاؤنٹس اور اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل ہوئی.کرپشن کی رقم کا تخمینہ 2 کھرب 31 ارب 45 کروڑ 32 لاکھ سے زائد کا لگایا گیا ہے.
کرپشن کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے.

Comments are closed.