سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام

*ٹوبہ ٹیک سنگھ/ محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اھتمام سپورٹس سٹیڈیم کشمیر روڈ (جھنگ روڈ) میں عظیم الشان شہری دفاع کا مظاہرہ، مختلف دوسرے اداروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔۔*

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین انجم کی زیر سرپرستی محکمہ سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام کیا جس کے مہمان خصوصی چوھدری محمد اشفاق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تھے جبکہ محترمہ آمنہ منیر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نے تقریب کی صدارت کی۔
یہ پر وقار تقریب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد محترم اصغر علی اور مقامی ایم پی اے جناب سعید احمد سعیدی کی زیر نگرانی منعقد ھوئی جس میں DPO صاحب معززین شہر اور سکول کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہری دفاع کے اس مظاھرے میں فضائی حملے کی صورت میں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، بم کو ناکارہ بنانے، پٹرول پمپ کو لگی آگ بجھانے اور متاثرہ بلند و بالا بلڈنگ سے رہائشیوں کو واگزار کرکے محفوظ مقام تک پہنچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس پر ناظرین نے اھلکاران کی کارکردگی کو خوب سراھا اور بھرپور داد دی۔

اس عملی مظاھرے میں پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے بنک میں گھسے دھشت کردوں کو گرفتار کرنے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد و آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

Comments are closed.