قصور
چوک الہ آباد مسلسل سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تارکول و بجری غائب شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور دیپال پور روڈ الہ آباد چوک میں مسلسل سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے سڑک الہ آباد مین چوک سے بلکل ٹوٹ چکی ہے مسلسل پانی کھڑا رہنے کی بدولت تارکول اور بجری غائب ہو چکی ہے جس سے گاڑیوں کے ٹائروں کو سخت نقصان پہنچتا ہے جس سے ٹرانسپورٹر حضرات سخت پریشان ہیں
شہریوں نے محکمہ ہائی وے سے استدعا کی ہے کہ اس چوک سے گزرنے والی سڑک کو مرمت کیا جائے اور سیوریج کے پانی کا مسئلے کا بھی حل کیا جائے

Shares: