سکیورٹی کے پیش نظر پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کو فی الفور ختم کیا جائے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن شاہد میر

0
67

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ضلع میں پولیس لائن کو حساس ترین مقام تصور کیا جاتا ہے اور وہاں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سرکاری اسلحہ و دیگر قیمتی سامان ہوتا ہے شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پولیس لائن میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے روزانہ درجنوں افراد ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے گاڑیوں پر آتے ہیں جس سے غیر متعلقہ افراد کا پولیس لائن میں آنے سے پولیس لائن غیر محفوظ تصور کی جانے لگی ہے شاہد میر کا کہنا ہے کہ سابق ڈی پی او ڈاکٹر عابد خان نے پولیس لائن میں واقع مسجد کا پاکپورہ میں کھلنے والا گیٹ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کروا دیا تھا اور نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے افراد پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے اندر داخل ہوتے تھے اب روزانہ غیرمتعلقہ افراد کے آنے سے پولیس لائن میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کو فی الفور ختم کیا جائے اور اسکے لئے کوئی اور جگہ مختص کی جائے

Leave a reply