سیاحت کے فروغ کیلئے ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا حکومتی فیصلہ
حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے،سیاحتی روٹ پر40سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی،سوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی۔
عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں
باغی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور قدم اٹھایاہے جس کے تحت سیاحت کے لیے سروس شروع کرنیوالی ائیرلائن کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت جو ایئرلائن سیاحتی مرکز کے قرب و جوار میں واقع چھوٹے ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ کا آغاز کریں گے ان سے لینڈنگ، ہاسنگ اور نیویگیشن چارجز نہیں لئے جائیں گے۔لائسنس پانچ برس کے لیے دیا جائے گا۔ایروناٹیکل سروسز کا کرایہ بھی نہیں لیا جائے گا۔لائسنس حاصل کرنے والی فضائی کمپنی کے لئے خصوصی رولز اپلائی ہوں گے اورسوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی۔مذکورہ روٹس پر زیادہ سے زیادہ 40سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔
محمد اویس