سیاسی موسم تبدیل ،آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت الیکشن کا بگل بج سکتا ہے ،بیرسٹر سلطان محمود

0
60

میر پور(نمائندہ باغی ٹی وی ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ انصاف یوتھ ونگ پی ٹی آئی کشمیر کا ہراول دستہ ہے۔اس وقت پی ٹی آئی کشمیر ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔اس میں انصاف یوتھ ونگ کا کلیدی کردار ہے۔یوتھ ونگ کے نوجوان عمران خان کا ویژن گھر گھر پہنچانے میں متحرک رول ادا کر رہے ہیں میرپور ایف ون میں کامیاب یوتھ افطار ڈنر کے انعقاد پر یوتھ ونگ میرپورکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر کے سیاسی موسم کے تیور بتا رہے ہیں کہ ریاست کے اندر کسی بھی وقت الیکشن کا بگل بج سکتا ہے۔اگلے الیکشن میں انصاف یوتھ ونگ انتہائی اہم رول ادا کرے گا۔ کشمیر کی آزادی ریاست کی اقتصادی خود کفالت جیسے بڑے مسائل کے لیے جدو جہد کے ساتھ ساتھ میری توجہ لوکل مسائل پر بھی یکساں مرکوز رہتی ہے۔ میرپور میرا گھر میرا حلقہ انتخاب ہے۔یہاں کے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد بھی میری اولین ترجیح ہوتی ہے اسی لیے میرپور میں ائیرپورٹ کے قیام اور سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں نے میرپور کے مسائل دانستہ طور پر حل نہیں کیے۔ ہر حکومت نے میرپور کے وسائل کو لوٹا ہے۔ ایم ڈی اے، بلدیہ، مسٹ یونیورسٹی میں باہر کے لوگوں کو ملازمتیں دے کر نوازا جاتا ہے۔میرپور کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔جسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کر کے ریاست سے بے روزگاری کا خاتمہ کرئے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاںنے شاپنگ سینٹر ایف ون میں انصاف یوتھ ونگ میرپور سٹی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افطار ڈنر سے سابق سٹی صدر چوہدری محمد منشاءانصاف یوتھ ونگ میرپور ڈویژن کے صدر راجہ بابر عرف بابری انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسان الحق نے بھی خطاب کیا اس سے قبل جب سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری افطار ڈنر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت ریاستی وسائل لوٹنے میں مصروف ہے عوامی مسائل کے حل میں فاروق حیدر حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں۔تحریک انصاف جلد برسرِ اقتدار آ کر عوامی مسائل حل کرئے گی۔

Leave a reply