مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

شاپنگ بیگ کی پاپندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے گوجرانوالہ انتظامیہ متحرک

وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی ہدایات پر پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پاپندی پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں جنرل انجمن تاجران نوشہرہ ورکاں کے وفد سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدرخان کی ملاقات،

اس موقع پر چیف آفیسر کنور عثمان سعید بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ شاپر بیگ پر پابندی پر عملدرآمد ہر صورت میں کروایاجائے گا۔ انجمن تاجران کو اس مہم میں شامل کرنے کا مقصد مہم کو احسن طریقہ سے کامیاب بنانا ہے۔ ہم گورنمنٹ کے ملازم ہیں آج یہاں کل کہی اور علاقہ کے مکینوں کے لئے بہتری لائی جارہی ہے۔
صفائی ستھرائی کاکام صرف میونسپل کمیٹی کے عملہ سے کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ کامیابی کےلئے عوامی شراکت ضروری ہے۔انجمن تاجران دکانداروں اور شہریوں میں آفاہی پیدا کریں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایاجاسکے یہ شہر انکا ہے شہری جتناتعاون کریں گے شہر اتناہی خوبصورت ہوگا ہمارا کام انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے دکاندار حضرات دکانوں کی صفائی کرکے کوڑا وغیرہ نالہ میں پھینکنے کے بجائے دکان کے ایک طرف رکھ دیں اس طرح نالے بھی بند نہیں ہونگے۔