کراچی:اگست سے پورے ملک میں 50 ہزار سے زائد کی خریداری کرنے والوں کو ہر حال میں شناختی کارڈ دینا ہوگا، اور اگر آپ بین الاقوامی خریدار ہیں تو آپ کو اپنا پاسپورٹ ظاہر کرنا ہو گا،
ان لینڈ ریونیو کے چیف کمشنر بدرالدین احمد قریشی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر تصدیق شدہ خریداروں کی پہچان کرنے کیلئے اور ان کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، شناختی کارڈ کو لازمی قرار دینے ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ جو کاروباری حضرات اپنا مال برآمد کرتے ہیں اور ملک میں بیچتے ہیں ان کا ریکارڈ بھی ایف بی آر کے پاس ہو گا کہ کتنا مال ملک سے باہر برآمد کیا گیا اور کتنا ملک میں بیچا گیا ہے،
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نےکہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر ہر سال 1200 ارب کی ٹیکسٹائل پراڈکٹس فروخت کرتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے ٹیکس کی مقدار صرف 6 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کر رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ کہ پاکستان کا ٹیکس نظام ڈاکومنٹڈ نہیں ہے،

Shares: