شیخوپورہ پولیس نے سالانہ کارکردگی کا لیا جائزہ

0
44

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع ھذا کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔اور سال کے اختتام پر سالانہ کارگردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ جس میں تما م سرکل افسران اور ایس ایچ او ز نے سالانہ کار گردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔شیخوپورہ پولیس نے سال 2019 میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 خطرناک ڈکیت گینگزکو گرفتار کیا۔ اور ان گینگز میں شامل 323ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیا۔جن کے قبضہ سے کثیر تعداد میں مال مسروقہ، مال مویشی نقدی رقم،موبائل فون،زیورات جیولری۔ گاڑیاں،موٹرسائیکل،رکشہ گاڑیاں،،اور جدید نوعیت کا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی قیادت میں شیخوپورہ پولیس نے سال 2019 میں بہترین کارگردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے 95جرائم پیشہ گروہ کے323سے ذائد ملزمان گرفتار کرلیے۔اس کے علاوہ کثیر تعدادمیں چور،ڈکیٹ، راہزن وغیرہ بھی گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان سے مجموعی طور پرتقریباًچھ کڑور روپے کامال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ڈی پی او شیخوپورغازی محمد صلاح الدین کے حکم پرمجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ضلع پولیس نے اے کیٹگری کے711 اشتہاری مجرمان اور بی کیٹگری کے2106مجرمان اشتہار یوں کو گرفتار کرلیا۔اس کے علاوہ ہیڈ منی اور ٹاپ ٹین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 400عدالتی مفروران کی گرفتاری کو بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ضلع بھرمیں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کیا گیا۔جسکے نتیجے میں کثیر تعداد میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے219عد د کلاشنکوف 1182عد دپسٹل،30بور158,عدد رائفل 137,,ِؑعدد بندوق،25عد د کاربین، ریوالور12عدد ،10عدد خنجر اورسینکڑوں کی تعداد میں کار توس گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے گئے۔ گزشتہ دنوں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں اورنوجوان نسل میں موت بانٹنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈوان کیا گیا۔جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے 426کلو چرس،42کلو ہیروین، 44کلو افیون، 13ہزار لیٹرشراب، اور10 چالوبھٹیاں شراب برآمد کرکے متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکرلیے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سال2019 میں جرائم پیشہ اافرا د کے خلاف بھرپورکاروائیاں کرنے اور بہترین کارگردگی دکھانے پر شاباش دی۔

Leave a reply