شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر نے کے لئےایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کی دیگر شرکاء میں ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون، ٹریفک وارڈنز، ڈسٹرکٹ پولیس، مختلف کالجز کے طلباء، صحافیوں، وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس ٹریفک نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اس سلسلہ میں شیخوپورہ ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں،شہریوں کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے واک کے شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے،مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگی کا تحفظ ہے،دوران ڈرئیونگ موبائل سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کالجز کے دورے کر کے طلباء کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، شہریوں نے ٹریفک بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاران کو خراج تحسین پیش کیا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved