شیخوپورہ پولیس ہوئی ناکام، ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئی تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ 129 سول لائن میں صحافی فیصل ملک کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات نا معلوم چور 6 تولہ زیور 1 لاکھ سے زائد نقدی ،لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے چور جاتے ہوئے cctv کیمروں کا ریکارڈ بھی ضائع کر گئے تھانہ اے ڈویژن پولیس سستی کا شکار ہوچکی ہے جبھی تو چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول نہ کر سکی صحافی برادری نے چوری کی واردات کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے