حق ٹاؤن صادق آباد میں بچوں کو پڑھانے آنے والے قاری نے چار معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا ریسیکو نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ورثاء کے مطابق چند دن پہلے قاری نے بچے سے زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر بچوں نےاپنے گھر والوں قاری کی شکایت کردی ۔
شکایت کی رنجش پر قاری برقعہ پہن کر آیا اور بچوں پر تیزاب پھینک دیاجس کی وجہ سے بچے جھلس گئے اور ریسکیو 1122 کے عملے نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا
ذرائع کے مطابق قاری نے چھری سے بچے کو مارنے کی بھی کوشش کی جس پر اسے ناکامی ہوئی۔ بچوں کے والدین نے وزیراعظم پاکستان سے قاری کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے ملزم قاری اسامہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے تیزاب کا کین بھی برآمد کرلیا گیا






