صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر

نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کا احسن اقدام ہے جس سے ملک بھر کی طرف گوجرانوالہ کے مستحق اور غریب شہری صحت کی معیاری سہولیات اپنی مرضی کے کسی نجی و سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ مستحق افراد ہی حکومتی صحت دوست پالیسی سے استفادہ حاصل کر سکیں جو محدود وسائل کے باعث ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 7لاکھ 20ہزار تک علاج کسی بھی معیاری ہسپتال سے کرواسکے گا۔
. انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صحت انصاف کارڈ کو غلط استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی غلط بلز کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومتی جماعت کے مقامی رہنماؤں (چوہدری صدیق مہر،رضوان اسلم بٹ،افضل چیمہ)نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی اسی اقدام کا حصہ ہے جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن و مشن ہے۔

Shares: