صدرپاکستان کی کوٸٹہ آمد نے شہریوں کوذہنی اذیت میں مبتلا کردیا

ایک رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ آمد کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں سرکاری ملامین اور طلبا سمیت کاروباری طبقہ شدید متاثر ہوا اور شہر میں داخل ہونیوالے راستوں سمیت اندرون شہر مختلف شاہراہوں کو صبح سے ہی بند کردیا گیا تھاجس کی وجہ سے ایمبولینسز اور طلبا سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے بات کی گٸی تو ان کا کہنا تھا کہ چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے اگر کسی وی آٸی پی نے کوٸٹہ آنا ہوتا ہے تو حکومت سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا کرے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ اٹھانا پڑیں کیونکہ راستے بند ہونے اور ٹریفک جام کے باعث بھی ہم اپنے منزل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔

Comments are closed.