گوجرانوالہ (باغی سپیشل رپورٹر) گزشتہ دنوں پولیس تشدد سے وفات اپنے والے صلاح الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق صلاح الدین کی نماز جنازہ ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو سے ملحقہ اس کے آبائی گاؤں گورالی میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقاربا کے علاوہ اہل علاقہ سے بہت زیادہ لوگ شریک ہوئے ۔ لوگوں نے صلاح الدین کے والدین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور سب لوگوں کا یہی مطالبہ تھا کہ صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔

صلاح الدین کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرے دکھ کو میرا اللہ ہی جانتا ہے ، ساری دنیا گواہی دے گی کہ میرا بیٹا ذہنی معذور تھا، مجھے بس انصاف چاہیے ۔

مرحوم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرا بیٹا پیدائشی ذہنی معذور تھا ہم نے اس کے بازو پر ایڈریس بھی لکھوایا تھا ۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے خبر ملی کہ ہمارا بیٹا پولیس تشدد سے فوت ہو گیا ہے۔

صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر وہاں کے لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کیا ۔ بعد میں پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

Shares: