صوبائی وزیر کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کے کنٹرول رومز کا وزٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن برائے محرم الحرام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول رومز اور اہم جلوس ہائے کے روٹس کا وزٹ کیا۔ٹی ایم اے ہال ٹوبہ میں بنائے گئے محرم کنٹرول روم کے وزٹ کے دوران ڈی پی او رانا عمر فاروق،ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری اور ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو نے محترمہ آشفہ ریاض کو محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات،روٹس ہائے اور اہم ایشوز بارے بریف کیا۔
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے صوبائی وزیر برائے و ومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں جلوس،مجالس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ایشو کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے امن کمیٹی ممبران بھی جلوس ہائے کے ساتھ ہوں گے تا کہ کسی قسم کے لاء اینڈ آرڈر کا مسلۂ پیدا نہ ہواس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے ایشو کو حل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران،ایس ایچ او سٹی ٹوبہ مظہر حسین ایس آئی،سی ای او ایم سی ملک زاہد خلیل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نما ئندگان بھی موجود تھے۔