شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن گرین اینڈ کلین پاکستان کو آگے بڑھاتے ہوئے شجر کاری مہم 2020 کا آغاز کردیا گیا
صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس, اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ, پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور دیگر احباب کے ہمراہ ڈی پی سکول میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف جگہوں پر پودے لگاے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد ہوا میں آلودگی کے تناسب کو کم کرنا اور آکسیجن کی مقدار کو بڑھانا ہے
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے جو کہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ موسم کی شدت کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے آخر پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور سکول طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب میں موجود صحافیوں سابق صدر پریس کلب شیخ سہیل احد ،سابق جنرل سیکرٹری اسلام غازی، مصطفی خان، طارق ملک، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر ،ڈاکٹرخالد محمود و دیگر صحافیوں نے شجرکاری مہم کو خوش آئین اور ماحول دوست قرار دیا