چنیوٹ
موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہی ملک معاشی بدحالی کا شکار عوام مہنگائی بیروزگاری سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں اپنی صفوں کے لوگوں کی کالی دولت کو حلال قرار دے کر آزاد جبکہ باقیوں سے انتقامی احتساب لیا جارہا تھا۔صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس
صوبائی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتاری قابل مذمت افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کی دولت کو حلال قرار دیا گیا ہے اور انہیں بھی پاکستان سے باہر جانے کا این آر او دیا گیا اور دینے والے کس منہ سے باقی لوگوں کو این آر او دینے یا نہ دینے کی بات کرتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنے تمام سلیکٹڈکرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا ہے کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی تحریک سیاسی نابالغوں کا رنگین ڈرامہ ہے اور کچھ نہیں مگر ہم چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل نہ ہونے کی تحریک میں شامل ہیں اور ہر فورم پر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہے جسے ڈویژن بنانے کی تحریک چلانے والے پہلے جھنگ کو پسماندگی سے نکالیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر تھی ہے اور حکومت کے خاتمہ تک سڑکوں پر رہے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے اور عوام مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں

Shares: