خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا آئسولیشن اور ایچ ڈی یو وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر عملہ سے ملاقات کی اور انہیں کٹھن اور مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں ان کی حفاظتی سامان میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی-

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ
Shares: