ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کے دورے کیے
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نےسستا رمضان بازار غلہ منڈی کا دورہ کیا انہوں نے
اشیاۓ خورونوش کی قیمتیں، معیار اور وزن چیک کرنے پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا
تاجروں کو مناسب دام اور پورے وزن کے ساتھ اشیاۓ خورونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی دورے کے دوران اشیاۓ خورونوش،گوشت،سبزی اور فروٹ کے سٹالوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ نرخ لسٹوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش کے پیکٹوں کا وزن اور معیار چیک کیا،دورانِ چیکنگ ڈپٹی کمشنر نے اشیاۓ خورونوش خرید کر کے لےجانے والے افراد سے پوچھ گچھ بھی کی کہ دکاندار حکومت کی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاۓ خورونوش فروخت کر رھے ہیں یا نہیں،جس پر خریداروں نے مناسب ریٹ پر اشیاۓ خوردونوش خرید کیئےجانے کی تصدیق کی جس پر انہوں نےتسلی اور اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں پر موجود سٹال ہولڈرز کو معیار اور وزن کی بہتری کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں مرد وخواتین کو میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ چیک کیا جا دہا ہے.تمام سستے رمضان بازاورں میں سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیے گئے ہیں.ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی کرتے ہیں بعد میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے منڈی میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی بھی کی.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر,اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشن شبیر حسین بٹ,جاوید چوہان,بلال بھٹی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے