خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے ضلع بھر میں عطائیوں اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف کریک ڈائون کے دوران عطائی کے ایک ہسپتال سمیت 4 میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا ایک میڈیسن کمپنی کیخلاف ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر کیس بنادیا گیا- جبکہ متعدد میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونہ بھی لے لئے گئے- ڈرگ انسپکٹر کبیروالا نے نیازی میڈیکل اینڈ وٹرنری سٹور اڈا بلوچاں ، سمر میڈیکل سٹور، ذوالفقار میڈیکل سٹور، اور مرید عباس کلینک اڈا مان کوٹ کو سیل کردیا- جبکہ ڈرگ انسپکٹر جہانیاں نے بھی کارروائی کے دوران السعید میڈیکل سٹور کو سیل کردیا- اور میاں میڈیسن کمپنی کیخلاف ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر کیس بنادیا- ڈرگ انسپکٹر جہانیاں نے متعدد میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونہ بھی لے کر برائے تجزیہ بھجوادیئے – ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کے حوالہ سے کہنا ہے کہ ان میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا- کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی –

Shares: