فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف وزری پر گرینڈ اپریشن
فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف وزری پر گرینڈ اپریشن جاری ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی طرف سے خلاف ورزی پر کارروائیاں کرکے متعدد شادی ہالز ومارکیز اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گذشتہ رات کارروائی کرکے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایگزیکٹو وکٹوریہ ون، ایگزیکٹو وکٹوریہ ٹو،گارویش میرج ہال،پیرا ڈایز گرینڈ مارکی، گرینڈ کوزن، ریجنسی گرینڈ، سٹار مارکی رائل پیلس اورمنروا کلب کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل نے سمندری روڑ پر کیولیم مارکی میں چھاپہ مارا تو وہاں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر مینجر سمیت سٹاف کے 7 افرادکو گرفتار اورشادی کی تقریب کے لئے مختلف ڈشز کا تمام کھانا ضبط کرلیا گیا جو ایس او ایس ویلج،یتیم خانہ اور دیگر بے سہارا افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران سے کہا کہ میرج ہالز،ہوٹلز،مارکیز،پارکس اور دیگر جگہوں پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کی انسپکشنز کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھیں اور میرج ہالز انتظامیہ کو تقریبات رات دس بجے ختم کرنے اور ون ڈش کی پابندی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے میرج ہالز اور مارکیز کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر آئندہ دلہا سمیت شادی کے منتظمین کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔///