چنیوٹ( ) عوامی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ، پیمانے کی کمی اور زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا پیٹرل پمپ مالک کو50ہزار روپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے بارے میں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ پیٹرول کے پیمانے میں کمی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے ڈی او انڈسٹری اور انکی ٹیم کے ہمراہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڑ پر چھاپہ مارا ، دوران چیکنگ پیمانہ میں کمی پائی گئی اور مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر پیٹرول کی فروخت جاری تھی جس پر شیل پیٹرل پمپ کو موقع پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناپ تول میں کمی اور زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved