ضلع شیخوپورہ میں 6 جعلی فیکٹریاں سربمہر

0
74

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر ایسی چھ جعلی فیکٹریاں کئی برس سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی گندی استعمال شدہ بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں کو ڈھال کر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں ایک ٹیم نے چھاپے مار کر ان کو جعلی فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل میں لاہور روڈ کی آبادی فیروزوالا سمیت مختلف مقامات پر ان فیکٹریوں کے بعض حکام کی ملی بھگت سے چلنے کی شکایت کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ان فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات محکمہ انڈسٹریز محکمہ لیبر اور ضلع کونسل کے افسروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جس نے اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ کے علاقہ تریڈے والی شرقپور شریف سینجووال فیروزوالا اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ان فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے جہاں پر جمع شدہ ہسپتالوں کی استعمال شدہ گلوکوز کی بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کا بوسیدہ سامان اور سکریپ قبضے میں لے لیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں کے مالکان کے پاس کوئی لائسنس بھی نہ تھا اور ان فیکٹریوں میں پینے کے پانی کے لیے استعمال ہونے والی بوتلیں شیمپو بوتلیں اور کریم بھرنے والی بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا جو اعلی برانڈ کے لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا انہوں نے بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں

Leave a reply