ضلع کونسل شیخوپورہ بنا کرپشن کا گڑھ

0
39

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع کونسل میں سنگین نوعیت کی مالی بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے ایک رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ضلع کونسل میں ترقیاتی کاموں ریلیاں نکالنے بڑے بڑے بورڈ بنوانے اور دیگر کاموں کے علاوہ چھوٹے کام مقامی کوٹیشنوں کی بنیاد پر کیے جانے کے ذریعے کروڑوں روپے خرد برد کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات فوری طور پر نیب پنجاب کے سپرد کی جائے سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا عتیق انور نے جب چارج چھوڑا تو ضلع کونسل کے کھاتوں میں تقریباً 90 کروڑ سے زیادہ رقم موجود تھی مگر بعداذاں دو من پسند ٹھیکیداروں اور بعض افسروں نے ملی بھگت کر کے سرکاری فنڈز کو بے دریغ طریقے سے جعلی بلوں کے ذریعے ہڑپ کیا اس دوران مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں کے علاوہ انسداد ڈینگی کی ریلیوں کے اخراجات کے نام پر بھی سنگین مالی بد عنوانیاں کی گئی ہیں چوہدری بدر منیر چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا کا تعاقب کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ کو سونے کی چڑیا سمجھ کر یہاں کروڑوں روپے کمانے والے افسروں کا ہر مقام پر ہر لحاظ سے احتساب ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کمیشن اور کرپشن کے خاتمہ پر یقین رکھی ہے مگر اس ضلع میں جس قدر کرپشن چند افسروں نے رواں مالی سال کے دوران کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کئی افسر یومیہ حرام کی کمائی اکٹھا کرتے تھے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے مالی بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ ضلع کونسل کی رجسٹری فیس میں سالانہ کروڑوں روپے کی کمی اور صنعتی اداروں کی لائسنس فیس کی کمی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے

Leave a reply