لندن (اے پی پی) انگلش لیگ سپنر عادل رشید فٹنس مسائل کے باعث بقیہ کاؤنٹی سیزن سے باہر ہو گئے.

انگلینڈ کے مایہ ناز لیگ سپنر عادل رشید فٹنس مسائل کے باعث بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔ وہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں۔ عادل رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میرا کاﺅنٹی کرکٹ میں کم بیک کرنے کا ارادہ تھا لیکن سکین کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں رواں سال شیڈول بقیہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لوں گا۔ پورے ورلڈ کپ کے دوران درد کش انجیکشن کا سہارا لیتا رہا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد کندھے کا درد مزید بڑھ گیا تھا اسلئے میں خود بھی سمجھتا ہوں کہ آرام میرے لئے بہتر رہے گا۔

دوسری جانب یارکشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن نے کہا کہ عادل رشید کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

Shares: