عارفوالا. ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ٹیسٹ پازٹیو آگیا
عارف والا (حافظ خالدامین)
ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ٹیسٹ پازٹیو آگیا
عارف والا / قبولہ روڈ پر واقع شان میڈی کئیر کلینک کے ڈاکٹر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد الیاس میں کرونا وائرس کی تصدیق
عارف والا / ڈاکٹر الیاس کے کرونا ٹیسٹ کے لیے نمونہ جات بھیجوائے گئے جس میں ان کی رپورٹ پوزٹیو آئی ڈاکٹر الیاس نے قبولہ روڈ نور محل کے قریب شان میڈیکل کئیر کے نام سے کلینک بنا رکھا ہے ڈاکٹر الیاس نے رپورٹ آنے کے بعد اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا
دو روز قبل ہی نیشنل بنک عارفوالا کے مینیجر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آنے پر مین نیشنل بنک برانچ کو سیل کر دیا گیا ہے
عارف والا / اللہ رب العزت تمام امتِ مسلم کو اپنی پناہ میں رکھے اور ہم سب کو موذی مرض سے محفوظ رکھے.آمین.