عارفوالا تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں چوری کا سلسلہ شروع۔

پاکپتن / گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رنگشاہ سے قمیتی سامان چوری تفصیلات کے مطابق سکول سے 2عدد پنکھے پانی والی موٹر پانی والی وائرنگ کا پائپ بیسن اور اس کے علاوہ ضروری اشیاء غائب۔

پاکپتن /رنگشاہ پرائمری سکول کی ٹیچرزکا کہنا ہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے سکول بند تھا۔ اور سکول میں چوکیدار کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے سکول سے سامان چوری ہوا۔

پاکپتن /رنگشاہ کے متعلقہ لوگوں کا کہنا ہےکہ چوکیدار کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اسی سکول سے پہلے بھی تین دفعہ چوری ہو چکی ہے۔

عارفوالا/ تھانہ رنگشاہ کی نااہلی دس دن گزرنے کے بعد بھی کوئی ایکشن نہ ہو سکا متعلقہ لوگوں اور ٹیچرز کا اعلیٰ حکام سے جلد از جلد نوٹس لینے کا مطالبہ

Shares: