عارف والا (حافظ خالدامین)
کرسچن کالونی محلہ جے بلاک بورڈ کے بڑے درخت کے نیچے دو پالتو بڑے سائز کے خونخوار کتوں کا مسکن قائم محلہ دار اور راہ گیر ہر وقت خطرے سے دو چار
عارف والا / کرسچن کالونی کے رہائشی کرسچن گھرانے نے عرصہ دراز سے گلی مین شاہراہ پر دو خونخوار بڑے سائز کے کتے پال رکھے جو کہ ہر وقت گلی باہر مین بازار میں ہی کھلے چھوڑ رکھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار انھوں نے گزرنے والے راہ گیروں کو کاٹ کر ہسپتال کی سیر کروائی
عارف والا / جے بلاک کی مین سڑک ہونے کی وجہ سے مصروف ترین شاہراہ جو کہ شہر کے کئی محلوں کو ریشم گلی اور کارخانہ بازار سے ملاتی ہے ہر وقت گزرنے والوں کے لیے خطرے سے دوچار ہے عورتوں اور بچوں کا گلی سے گزرنا محال ہے جبکہ کہ کتے موٹر سائیکل سواروں کا بھی دور تک پیچھا کرتے نظر آتے ہیں
عارف والا / جبکہ گھر والوں نے سرکاری شاہراہ کے اوپر ہی ان کے لیے پکا پکا رہائشں کا بھی انتظام کر رکھا ہے جس میں وہ رات دن موجود رہتے ہیں گلی میں سے بازار جانے والی گھریلو عورتوں اور بچوں کو ہر وقت خطرے کا نشان
عارف والا / شہریوں اور محلہ داروں نے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو شہر سے دور کسی جگہ پر منتقل کیا جائے یا پھر ان کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ راہ گیروں اور محلہ داروں کو ان کے تحفظ کا یقین دلایا جا سکے