عارفوالا/شہادت حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں 17 – 18 جیٹھ کے جلوس اور مجالس کے انعقاد کے لئے بلدیہ آفس میں امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر رانا آفتاب احمد خاں منعقد ہوا
عارفوالا/اجلاس میں طے پایا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث انجمن اثناء عشری کے زیراہتمام جلوس نہیں نکالا جائیگا، تاہم مجالس کا انعقاد کورونا سے بچاؤ کے لئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہو گا
عارفوالا/اجلاس میں ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا، مقامی ایم اے کے نمائندہ ہمایوں ارشد بھٹی، سید حسنین گردیزی، سید خالد حسین گیلانی، مظہر جاوید ننھا، عرفان اشرف شیخ، حاجی رمضان، اجمل گجر، مدثر سعید، سید عثمان گیلانی، بابا یونس، ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو، بلدیہ سپرنٹنڈنٹ شیخ عمران مظہر، سینٹری انسپکٹر شیخ جمال اور انچارج ریسکیو 1122 اعجاز احمد موجود تھے
عارفوالا/دریںاثناء ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے بھی عارفوالا کا دورہ کر کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔