عارفوالا/وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کل متوقع دورہ پاکپتن عارفوالا، انتظامات مکمل کر لئے گئے
عارفوالا/وزیراعلی عثمان بزدار بذریعہ ہیلی کاپٹر سہ پہر 3 بجے پاکپتن پہنچیں گے، وزیراعلی کو ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا وائرس اور ڈینگی سے بچاؤ سمیت احساس کفالت پروگرام اور گندم خریداری سے متعلق بریفنگ دی جائیگی
عارفوالا/جہاں سے وزیراعلی عثمان بزدار گورنمنٹ گرلز کالج ہاسٹل میں قائم قرنطینہ مرکز اور پھر گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم کردہ احساس کفالت سنٹر کا معائنہ کرینگے
عارفوالا/ بعدازاں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عارفوالا آئینگے، جہاں پہلے وہ علاقہ رنگشاہ میں گندم خریداری سنٹر اور پھر شہر میں بنی شیل کا دورہ کرینگے ۔