عارف والا (حافظ خالدامین) میونسپل کمٹیی عارف والا نے شہریوں کو بیمار کرنے کا ذمہ لے لیا روزانہ ہزاروں شہریوں کو بیمار کریں گے میونسپل کمٹیی کے افسران کا عزم غلہ منڈی سے باہر مین روڈ پر لال مرچوں کی بولی ہونے لگی

شفیع شادی چوک سے لکٹر منڈی چوک تک پرانا ڈاکخانہ روڈ پر مرچوں کی بڑی بڑی ٹرالیاں اترنے لگی روڈ بند عوام کو گزرنے میں مشکلات ٹریفک متبادل راستوں سے گزرنے پر مجبور انتظامیہ خاموش تماشائی

یہ روڈ شہر کے سارے بازاروں اور لاری اڈا کو ملانے والا روڈ ہے جہاں سے روزانہ غلہ منڈی کے تاجران اور عام شہریوں کا گزر ہوتا ہے اور لاری اڈا کو جانے والی ٹریفک بھی اسی روڈ سے گزرتی ہے روڈ کے ہر طرف لال مرچوں کے بڑے بڑے ڈھیر نظر آتے ہیں جو غلہ منڈی سے باہر موجود غیر قانونی قائم آڑھتوں کے آگے اتاری جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہر گزرنے والوں کو مرچوں مہک سے فلو زکام اور دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں

عارف والا / اہلیان شہر اور آس پاس کے دیگر دوکانداروں نے کمشنر ساہیوال احسن وحید اور ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان اور اسسٹنٹ کمشنر عارف والا میڈیم علیزہ ریحان سے نوٹس کا مطالبہ.

Shares: