عارف والا: تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں عوام تبدیلی کی منتظر

0
66

عارف والا:
تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں عوام تبدیلی کی منتظر

باغی ٹی کے نمائندا سے گفتگو

عارف والا: کے نواحی علاقہ قصبہ کلیانہ کی عوام سراپا احتجاج .
تفصیل کے مطابق عارفوالا ضلع پاکپتن کے علاقہ کلیانہ کی عوام کسی مسیحا کی منتظر.
چک کلیانہ کے عین وسط میں تقریبا ایک ایکڑ رقبہ پر محیط جوہڑ کی موجودگی ڈینگی اور ٹائفیڈ جیسی مہلک بیمارویوں کا سبب بن رہا ہے .علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس جوہڑ کی وجہ سے کافی دفعہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے . اور متعدد بار محکمہ ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کو درخواست دے چکے ہیں لیکن کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گی. جبکہ علاقہ کے لوگوں نے سیٹیزن پورٹل پہ بھی شکایت درج کی گئی لیکن بے سود.
ضلع پاکپتن .کے نواحی اور کثیر آبادی والا علاقہ ہونے کے باوجود بھی آج تک اس سنگین مسئلے کو حل نا کیا گیا. جو کہ آئیندہ بھی کسی جانی یا مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے.

Leave a reply