عارف والا /نواحی گاؤں 31 ای بی سے گزشتہ دو دن قبل صبح فجر کے وقت گلی سے ملنے والے نامعلوم نومولود بچے کا معاملہ                                             

عارف والا /گاؤں کے رہائشی عبدالرزاق ولد محمد حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ سکول ٹیچر ہے، 14 سال قبل اسکی شادی ہوئی لیکن انکے ہاں اولاد نہ تھی            

عارف والا /وہ فجر کے وقت نماز کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلا تو باہر دروازے پر کپڑے میں لپٹا ہوا ایک نامعلوم نومولود پڑا تھا، جسے انسانی ہمدردی کے تحت گھر لے آیا 

عارف والا /ہمسایہ خاتون رضیہ بی بی زوجہ خلیل نومولود کو اپنے بچوں کو دکھانے کے لئے ساتھ لے گئی اور پھر اسکی واپسی سے مکر گئی، مذکورہ خاتون نومولود کو ایک لاکھ روپے کے عوض کسی شخص کو فروخت کرنے لگی ہے اسکول ٹیچر کا الزام                

عارف والا /عدالت نے نومولود کو طبی معائنہ کے لئے پولیس تحويل میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھجوا دیا جہاں سے عدالت کے حکم پر اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے حوالے کر دیا گیا، تاہم اس واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش بھی جاری ہے، ایس ایچ او رائے خضر حیات ۔ 

Shares: