عارفوالا/پولیس تھانہ احمد یار میں نئے ایس ایچ او انسپکٹر کمال ناصر کی تعیناتی کیساتھ ہی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، دو منشیات فروشوں سے اڑھائی کلو چرس، اسلحہ برآمد، کبوتر بازی پر جواء کھیلنے والے گرفتار
عارفوالا/پولیس نے چک 29 کے بی میں چھاپہ مار کر کبوتری بازی پر جواء کھیلنے والے تین جواریوں شہزاد، ماہی اور ممتاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ تین جواری اقبال، ذوالفقار اور سعید موقع سے فرار ہو گئے
عارفوالا/چک 109 ای بی سے دو منشیات فروشوں غلام رسول اور ظہور سے بالترتیب 2 کلو 130 گرام چرس، 380 گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او انسپکٹر کمال ناصر
عارفوالا/پولیس نے مشکوک شخص اللہ دتہ سکنہ چک 127 ای بی سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا
عارفوالا/پولیس چھاپہ کے دوران اشتہاری ملزم فیصل عرف فیصلی ولد منیر کو فرار کرانے کے الزام میں اسکے بھائی نذر فرید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا