شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)دن دیہاڑے مین روڈ سے ایکوا (AQWA )کار چوری.
تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ پی آئی اے ملازم غلام حسین ولد محمد رفیق سکنہ 575 واربرٹن لاہور ایر پورٹ( پی آئی ائے) پر ڈیوٹی کرتا ہے، 5بجے کے قریب نماز عصر کی ادائیگی کے لیے فیروزوٹواں واربرٹن روڈ پہ واقع جامع اجمل المدارس میں نماز عصر پڑھ کے واپس نکلا تو اس کی ایکوا کار نمبری AECاسلام آباد 406 غائب تھی .15پر کال کی تو 500گز کے فاصلے پر بنی چوکی فیروزوٹواں سے چوکی انچارج کی بجائے اکیلا کانسٹیبل موقع دیکھنے پہنچا. جس نے گاڑی کی ضروری انفارمیشن حاصل کرنے کے بعد کالر کو چوکی پہچنے کی ہدایت کی. گاڑی مالک جب چوکی پہنچا تو معلوم ہئوا کہ چوکی انچارج جاوید اختر صاحب 6بجنے والے ہیں ابھی تک گھر سے تشریف نہیں لائے. غلام حسین سے تحریری درخواست لکھوا کر پولیس اہلکاروں نے راویتی تسلیاں دئیں. ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہئے کہ جب سے چوکی کا چارج جاوید اختر صاحب نے سنبھالا ہئے فیروزوٹواں جرائم, منشیات ,چوری, ڈکیتی ,کی وارداتوں کی شرح میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہئے. اہلیان فیروزوٹواں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج کو فی الفور تبدیل کر کے جرائم فائڑ چوکی انچارچ تعینات کیا جائے تاکہ آئے روز کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہو سکے

عصر کی نماز PIA ملازم کو 16لاکھ میں پڑ گئی
Shares:







