علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے گینگ کا سربراہ پکڑا گیا

سبی پولیس نے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم اور گینگ کے سربراہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں جبکہ ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،گینگ کے ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،سبی میں امن وامان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پی سید علی آصف کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب، قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی اور دیگر نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے اپنے آفس میں اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب ریذیڈنسی روڈ پر دو بجے رات کے قریب دو ڈاکووں نے ایک شخص کو چاقووں کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے 12گھنٹے کے اندر اندر گینگ کے سربراہ اور مرکزی ملزم جمشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی چار قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں اورملزم کے نشاندہی پر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا مذید تفتیش سٹی پولیس کر رہی ہے گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہیں اس موقع پر ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے کہا کہ سبی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شہر میں چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سبی پولیس اپنے فرائض جانفسانی کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے شہر یوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس ان کے خلاف کاروائی کریں اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں پولیس کی کوتائی نظر آئیتو میڈیا کو چاہیے کہ اس کی نشاندہی کریں یہ ان کی ذمہ داری ہے بعد ازیں سبی کے قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی،ملوگ گورگیج اور فیصل رحیم نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

Comments are closed.