علم کے زیور سے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے.

0
87

صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈواسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ علم کے زیور سے ہمارے معاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سے اچھا اور نیک اقدام ہے کیونکہ ہمارے بچے اس صوبے اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوں گے، محکمہ تعلیم ہرنائی کے ضلعی آفیسران سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائیں، سرکاری سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر دورے کرکے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت کرنے والے اساتذہ کے خلاف بلا تعصب کارروائی کریں، اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سرکاری سکولوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بد ھ کو محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے ضلعی آفیسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ کاکڑ سے بات چیت کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کو محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو آگا کیا گیا کہ تحصیل ہرنائی میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں جبکہ تحصیل شاہرگ کے سرکاری سکولوں میں درس وتدرس کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے آفیسران کو سختی سے ہدایت دی کہ سرکاری سکولوں کی کڑی نگرانی کرے اور کسی بھی غیر حاضراستاد / استانی سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور ساتھ یہ بھی ہدایت کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بلا تعصب کارروائی کریں۔ حاجی نورمحمد دمڑ کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان صوبے میں سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اور سرکاری سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے آفیسران سے کہاکہ ضلع ہرنائی میں کوئی سکول بند نہیں ہونا چاہے، اگر پہلے کوئی سکول غیر فعال ہے اسے فوری فعال کریں۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی گرمی کی چھٹیاں ختم ہونگے تو وہ ضلع ہرنائی کے تمام سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور ضلع ہرنائی میں موجود ہر سکول کا دورہ کریں گے۔

Leave a reply