عید کے بعد کوٹھیوں اور کاروں والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، پریشان کردینے والی خبرآگئی

اسلام آباد: معیشت سنبھلنے لگی اور عوام الناس نے ملکی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 10 لاکھ 20 ہزار 37 افراد کے ٹیکس نظام میں آنے سے ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ 13 ہزار 57 ہو گئی۔ایف بی آر نے عید کے بعد کوٹھیوں اور گاڑیوں کے مالکان کو بھی ٹیکس سسٹم میں‌لانے کا اعلان کردیا ہے.

2017 میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 20 تھی اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک کنال گھروں اور ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس بھیجے جائیں گے

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ 5 برسوں میں ٹیکس دہندگان کی تعداد کو 40 لاکھ سے 50 لاکھ تک لانے کا ہدف مقررکیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ان لوگوں کوبھی ٹیکس سسٹم میں شامل کریں گے جو اس سے پہلے شامل نہیں‌تھے .

Comments are closed.