غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور گرفتار
چکوال۔ (اے پی پی)کلر کہار پولیس نے گاڑی میں دوعدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور محمد تصور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال گاڑی نمبری FDW 5834 کو روک کر چیک کیا گیا جس میں ملزم تصور اقبال ولد علی احمد ساکن سرگودھا نے دو عدد سلنڈر سی این جی غیر قانونی طور پر نصب کررکھے تھے جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔ اے ایس آئی عدیل فیاض نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔