غیر قانونی ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4افراد گرفتار

پشاور۔(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رنگ روڈ پر گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبد الولی نے ٹاؤن فور کے انفورسمنٹ آفیسر اقبال خان نے ہمراہ رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کرنے پرموقع سے04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق یہ افراد مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں۔

Comments are closed.