غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی
فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر219تلیاں والا میں پانچ ہاؤسنگ کالونیز اور آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی ٹیم کی طرف سے انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ چک نمبر219تلیاں والا کے بعض مقامات پر غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم کی جارہی ہے جن کے خلاف بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر انہیں سیل کردیا گیا جبکہ مزید محکمانہ کارروائی جاری ہے۔جن غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ان میں ممتاز سٹی،تلیاں والا ویلی،پرل ویلی،سیف ہومز اور اضافی آبادی تلیاں والا روڈ شامل ہے۔
۔۔۔///۔۔۔