غیر مسلم قیدیوں کے لیے جیلوں میں عبادت گاہیں بنانے بارے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور۔ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پنجاب بھر کی جیلوں میں قید غیر مسلموں کو جیلوں کے اندر عبادت گاہوں کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، جیلوں میں قید مسلم کمیونٹی کے لیے مسجد کی سہولت موجود ہے مگر غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہ نہیں بنائی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیلوں میں قید غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہیں نہ بنانا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان مذہب کی آزادی کی بات کرتا ہے،۔درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو پنجاب بھر کی جیلوں میں غیر مسلموں کے لیے عبادت گاہیں بنانے کا حکم دے۔

Comments are closed.